اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف آج ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔پاکستان کو گروپ بی میں بھارت، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 28 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ تین بجکر پانچ بجے، تیسرا اور گروپ کا آخری میچ میزبان ٹیم ملائیشیا کے خلاف 5:34 بجے کھیلے گا۔ ایونٹ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا۔