مکوآنہ (نیوز ڈیسک)نئے فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے ٹیکنیکل کالجوں میں ڈپلومہ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی بی سی سی نے پروگرام شروع کروانے کی باقاعدہ کی منظوری دے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آر آئی ٹی پروگرام ایف ایس سی کے مساوی ہو گا لیکن اس کے لیے طلباء کو فزکس اور کمسٹری سمیت سائنس کے دیگر مصامین بھی پڑھنا لازم ہوں گے۔
مذکورہ پروگروم کلیئر کرنے والے طلباء کے لیے ملک بھر کی کسی بھی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں داخلہ لینا آسان ہو گا اور اس کے لیے آئی بی سی سی سے ڈگری کی تصدیق بھی ضروری نہیں ہو گی۔