پٹرولیم مصنوعات

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 16 روپے کی فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا اس حوالے سے اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے رہے کہ 16 اکتوبر کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تاریخی بڑی کمی 40 روپے کی گئی تھی جبکہ ڈیزل15 روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں