اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کا آئندہ وزیر اعظم رائے ونڈ سے ہو گا، ووٹ کو عزت کا بیانہ مکمل ہو چکا ہے اپریل میں ادارے کے سربراہ نے کہہ دیا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ادارے کے نیوٹرل ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو چکا ہی اپریل میں ادارے کے سربراہ نے خود کہا تھا کہ ادارہ نیوٹرل ہو گیا ہے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلافات اس نوعیت کے نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہوسکے۔ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑیں گے نہ نئی پارٹی بنائیں گے۔