کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 8فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی،
الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔بلاول ہائوس سے جاری اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔ انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے۔8فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔