لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کا امیر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کیا ہے ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولاا فضل الرحمان کا انتخاب جمعیت کا انکی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کو بھی منتخب ہونے پر مبارک دیتا ہوں۔ سب کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔