تہران(گلف آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کے اتحادی گروپ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق انہوں نے معمول کے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی گروپوں کے پاس اب بھی ایسی صلاحیتیں ہیں جو انہوں نے ابھی تک اسرائیل پر دبا ڈالنے کے لیے استعمال نہیں کی ہیں۔
