مکوآنہ (گلف آن لائن)ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر 203 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 216 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
اکتوبر 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 63 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں ایل پی جی کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 48 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ستمبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 42 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو اکتوبر میں بڑھ کر 63 ملین ڈالر ہو گئے۔