ڈینگی کی تصدیق

صوبے بھر میں 87نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(گلف آن لائن) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 87نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 44،راولپنڈی میں 2،گوجرانوالہ میں 20،ملتان میں 5،فیصل آباد میں 13جبکہ شیخوپورہ، ساہیوال اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 94 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں