شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار

پشاور (نمائندہ خصوصی) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دے دیا، شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لئے شانگلہ پولیس نے چھاپے مارے مگر وہ ہاتھ نہ آئے۔

شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیا، شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں