اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین نے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے کہا کہ عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کےعلاوہ وکلا کی بڑی تعداد کو ٹکٹیں دی جائیں گی، ٹکٹ کےلیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا، ٹکٹ ہولڈرکے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہوجائےگا۔