نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث المناک حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوے کہا ہے کہ جنوب کی طرف بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد ان سہولیات میں پناہ لے رہے ہیں جن پر بمباری بھی کی جا رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(اونرا)نے اعلان کیا کہ غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریبا 1.9 ملین افراد یا غزہ کی آبادی کا 80 فیصد سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دس لاکھ فلسطینی وسطی غزہ، خان یونس اور جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں اس کی 99 تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔