صدرزیلنسکی

کانگریس سے خطاب منسوخ،یوکرائنی صدرزیلنسکی ویڈیو لنک کے ذریعے جی سیون اجلاس میں شرکت کریں گے

ٹوکیو (گلف آن لائن)جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی گروپ سیون ممالک کے رہ نمائوں کی ایک ویڈیو میٹنگ میں شرکت کریں گے جو ٹوکیو میں ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان ہیروکازو ماتسونو نے صحافیوں کو بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ “جی 7 ” سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس کا انعقاد ویڈیو کے ذریعے کیا جائے گا۔

اجلاس میں جی 7 ممالک کے رہ نماں کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی خطاب کریں گے۔جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق جی 7 ممالک کے رہ نما اپنے سربراہی اجلاس میں “عالمی برادری کے لیے اہم موضوعات، جیسے یوکرین، مشرق وسطی کے حالات اور مصنوعی ذہانت کے مسئلے پر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں