ہنو ئی(نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ویتنام کے صدر کی اہلیہ فان تھی تھان تھان کی ہمراہ ہنوئی نیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے یونیورسٹی کے قیام، تعلیم اور بین الاقوامی تبادلوں کی ترقی کے بارے میں بریفنگ سنی اور امید ظاہر کی کہ چین اور ویتنام تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بڑھانے کے لئے مزید زیادہ ویتنامی نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہا۔
ہنوئی یونیورسٹی کے ثقافتی مرکز میں ، پھنگ لی یوان اور فان تھی تھان تھان نے چینی زبان سیکھنے والے ویتنامی طلباء کے نمائندوں کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کیا ۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ زبان مواصلات کا پل ہے اور امید ہے کہ ویتنامی طلباء چینی زبان سیکھنے، چین کے بارے میں مزید جاننے اور چین اور ویتنام کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے سفیر کا کردار ادا کریں گے اور چین ویتنام دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھائیں گے۔