مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)جنگ میں اسرائیل کے سب سے بڑے اور کٹر حامی امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے کہ انہیں اپنی انتہائی سخت گیر حکومت میں تبدیلی لانا ہو گی کیونکہ اب اسرائیل اپنی حمایت کھونا شروع کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار غزہ پر اسرائیلی بمباری کے تیسرے مہینے کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم یاہو کو اپنی سخت گیر حکومت میں تبدیلی لانا ہوگی۔
تاہم اس ے سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان کی مراد یاہو کو محض اتحادی یا وزیر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے یا چاہتے ہیں کہ اسرائیل میں جنگ کے فوری بعد نئے الیکشن کروا لیے جائیں۔صدر جوبائیڈن نے کہاکہ اب اسرائیل یہ نہیں کہہ سکتا کہ مستقبل میں فلسطینی ریاست نہیں ہے، اسرائیلیوں پر دبا بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ‘ وہ اب حمایت کھونا شروع کر رہے ہیں۔ جیسا کہ عالمی برادری بمابری کے خلاف انتباہ کر رہی ہے۔