واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جْوبائیڈن نے جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آئے زلزلے کے بعد مدد کی پیش کش کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد جاپان کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے چار سو کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کے سبب درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں، سڑکوں پر گہری دراڑیں اور رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی، ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔