لاہور(گلف آن لائن)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023ء میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم وطن بھیجی گئی۔ترسیلاتِ زر سال 2023نومبر کے مقابلے میں 5.4فیصد بڑھی جبکہ سال 2022ء دسمبر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 13.4فیصد اضافہ ہوا ہے،دسمبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر وطن بھیجے۔
سب سے زیادہ 577ملین ڈالر سے زائد کی رقم ترسیلات زر کی مد میں سعودی عرب سے آئی ہے،یو اے ای سے 419.2،برطانیہ سے 368جبکہ مریکہ سے 263.9ملین ڈالر کی رقم بیرون ممالک سے پاکستان بھیجی گئی۔