جْوبائیڈن

بحری جہازوں پرحوثی حملوں بارے امریکہ نے ایران کو پیغام بھیج دیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو ایک نجی انداز کا پیغام بھیجا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار نے بتایاکہ جوبائیڈن کے مطابق امریکہ نے یہ پیغام بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کے سلسلے میں دیا،

اور اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔جوبائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں چھٹیاں منانے کے لیے روانگی سے پہلے رپورٹرز سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی کیمپ ڈیوڈ روانگی یمن پر امریکی حملوں کے اگلے روز کے لیے شیڈول کر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں