اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں،
نوجوان سیاستدان بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ شیری رحمن نے کہا کہ یہ اپنا معاشی ایجنڈا دے کر ثابت کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو کیوں منتخب کرنا چاہیے، 30 لاکھ گھر دینے کا وعدہ انتخابی نعرہ نہیں حقیقی منصوبہ ہے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے میں ہزاروں لوگوں کو گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کا اشرافیہ کو نہیں مظلوم عوام، کسان، مزدور کو ریلیف اور سبسڈی دینے کا ارادہ ہے، وہ عوام کی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول نوجوانوں سے روزگار چھیننا نہیں انہیں یوتھ کارڈ دے کر روزگار دینا چاہتے ہیں، عوام اپنی اور ملک کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو پی پی پی کی نوجوان قیادت کا انتخاب کریں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ عوام 8 فروری کو اشرافیہ کی نمائندہ جماعتوں کا انتخاب نہ کریں بلکہ عوام کی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی کا انتخاب کریں۔