اعصام الحق

ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد (گلف آن لائن)ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اعصام الحق اگلے 4 سال کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے ۔

اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے۔اس کے علاوہ کرنل (ر) ضیا سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے سر انجام دئیے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد اعصام الحق نے اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں