لاہور( نمائندہ خصو صی)8فروری کو ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جوڈیشل انکوائری کے ذریعے کروائی جائے۔