اسلام آباد (نمائندہ خصو صی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی خواتین کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ کل کو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔
منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے واک آئوٹ اور احتجاج کیا امید کررہے تھے کہ باقی سینٹرز بھی ہمارے ساتھ آئیں گے، کئی ماہ ہوگئے پی ٹی آئی کے خواتین کو انصاف کے بغیر رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی کے خواتین ایک کسی سے نکلتی ہیں دوسرے میں اندر ہوجاتی ہے۔
سینٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالتیں ان کو باہر نکالنے میں ناکام ہے، ہمارے خواتین کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ کک کو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، ہم نے جو علامتی واک آئوٹ کیا ہے یہ جمہوریت کا حصہ ہے۔