کراچی(گلف آن لائن)ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز کا دائرہ کار تمام سیکٹرز تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے
۔ذرائع کے مطابق ہسپتال، لیبارٹریز، ڈاکٹرز، میڈی کیئرز، وکلا، بیوٹی پارلرز کو پی او ایس سے منسلک کیا جائے گا، ہیلتھ کلب، جم، فٹنس سنٹرز، مساج سنٹرز، اکائونٹنٹس کو بھی پی او ایس سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کارگو سروسز، فوٹو گرافرز، گیسٹ ہائوسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کیا جائے گا جبکہ ابتدائی مراحل میں ان سب کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک اور پھر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا تو ان سیکٹرز پر ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والوں کیخلاف انکم ٹیکس کے تحت قانونی کارروائی ہو گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت 8 شہروں میں پہلے مرحلے میں رجسٹریشن ہو گی۔