راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں پیشی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کریں گے۔عدالت نے آج نیب کے 5 گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء، نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔