لاہور( گلف آن لائن )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ ٹو اور تھری سپلیمنٹری امتحان2023 ء اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ ون ، ٹو، تھری ، فور اور فائیوسپلیمنٹری امتحان 2023ء کے داخلہ فیس و فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 مارچ 2024ء ہے۔ واضح رہے کہ تمام داخلہ فارم صرف آن لائن وصول کیے جائیں گے جبکہ کوئی فارم دستی یا بذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔