مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں سوتی دھاگاکی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی جبکہ دسمبرمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2023 تک کی مدت میں ملک میں 1,213,700 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.18 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی پیداوارکاحجم 1483350 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔
دسمبر2023 میں ملک میں 202,600 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو دسمبر2022 کے مقابلہ میں 0.61 فیصدزیادہ ہے، دسمبر2022 میں ملک میں 201,380 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداواریکارڈکی گئی تھی۔ نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.10 فیصدکا اضافہ ہواہے۔
نومبر2023 میں ملک میں 202,400 میٹرک ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی جودسمبرمیں بڑھ کر202,600 میٹرک ٹن ہوگئی۔