اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی چلے گئے ،آئی سی سی کے اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔