کراچی (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ ہم اس ملک کی معیشت کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے وزیر اعظم بڑے جذبے کے ساتھ اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وفاقی وزرا اور صوبائی حکومتوں نے نئی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے، پاکستان کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمیں اللہ سے بہتری کی امید ہے، یہ سب ہماری محنت پر مبنی ہے۔
پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں جیسے ایم کیو ایم، نیشنل پارٹی وغیرہ ان سب نے مل کے حکومت کی تشکیل میں حصہ ڈالا ہے، وہ الگ بات ہے کہ ہم اس حکومت کا حصہ ہیں یا نہیں لیکن اسے بنانے میں سب کا ہاتھ ہے، جہاں تک کابینہ میں شمالیت کی بات ہے