لاہور( نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔
استدعا ہے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے، پتنگ بازی کے حوالے سے مناسب قانون سازی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔عدالت نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔