واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے۔
غیرملکی کبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔