خواجہ سراﺅں

گجرات،تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر خواجہ سراﺅں کے خلاف مقدمہ درج

گجرات (نمائندہ خصوصی ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سراں کی جانب سے تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث تین خواجہ سراوں اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں خواجہ سرا بنٹی، ببلی اور حراسجاد، سجاد علی مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔

خواجہ سراوں کے خلاف پولیس ملازمین کو اغوا، تشدد اور توڑ پھوڑ کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سرا آپے سے باہر ہوگئے اور تھانے پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سرا اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سرا اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں