کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جمعہ کو ، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔
جمعہ کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 3 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 590 پوائنٹس یا 0.81 فیصد اضافے کے بعد 73 ہزار 248 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 658 پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100-انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد اگلے چند روز بتدریج کمی کے بعد 2 مئی کو انڈیکس 70 ہزار 657 پر آ گیا تھا۔