لاہور (نمائندہ خصوصی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے اور بچوں کو خاص طور پر والدین کی بھرپور توجہ درکار ہوتی ہے اور ماں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ میں بھی ہر ماں کی طرح اپنے بچوں کے لئے ایک اچھی ماں ثابت ہونا چاہتی تھی تاکہ مستقبل میں میرے بچے اس ملک کے باعزت اور ذمے دار شہری بن سکیں ، خدا کی ذات کا شکر ہے میں اس میں سو فیصد کامیاب رہی ۔
صاحبہ نے کہا کہ شادی کے بعد طویل عرصے تک مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہیں مگر میری پہلی ترجیح میری فیملی رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے شوہر ریمبو نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی اور خدا کی ذات نے ہمیں اس معاملے میں کامیابیوں سے نوازا۔