محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران 30 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی باقی کمی ریشنلائزیشن کی ذریعے پوری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی سوا لاکھ اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی درکار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں