اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کو مفت مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریکِ انصاف نے کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔ایک انٹرویومیں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مجیب الرحمن سے متعلق ٹویٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی کوشش کر رہے ہیں، یہ سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹ سے پہلے اجازت نہیں لی تھی، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اکائونٹ پر پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجیب الرحمٰن اور سانحہ مشرقی پاکستان کی جو تاریخ ہے اس پر میرا الگ موقف ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کو آج بڑھاوا دے کر آپ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست یا کھیل میں جس نے بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی ان سب کو انہوں نے ڈنک مارا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر اب یہ سارہ ملبہ ڈال رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ نواز شریف نے بنی گالہ میں سڑک بنا کر دی لیکن بانی پی ٹی آئی اس سے مکر گئے۔