سعودی وزیرِ دفاع

سعودی وزیرِ دفاع کی انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے فون پر گفتگو

ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز انڈونیشیا کے نو منتخب صدر سے فون پر بات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ خالد نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر پرابوو سوبیانتو کو مبارکباد دی جو انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع بھی ہیں۔

شہزادے نے سوبیانتو کی کامیابی اور انڈونیشیا کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی بھی خواہش ظاہر کی۔کال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں