موڈیز

پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا، موڈیز

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوگا۔ موڈیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجٹ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) قرض پروگرام کے لیے مذاکرات میں مددگار ہوگا، 3.6 فیصد شرح نمو ہدف رکھ کر آئی ایم ایف کوخوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے لیے ٹیکسوں میں اضافے اورشرح نمو پر انحصار کیا، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنا دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات پر عمل مشکل ہو سکتا ہے، ریونیو میں 40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں