فلور ملز

حکومت کیساتھ ڈیڈلاک برقرار، ملک بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے بند

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئیں۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پر حکومت اور فلور ملز و ہول سیلرز میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فلورملز اور ہول سیلرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں گندم کی واشنگ بند کردی گئی،(کل)11 جولائی کو آٹے پیکنگ اور ترسیل بھی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی،

لاہورسمیت صوبہ بھر میں آئندہ دو روز میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹا کھانے کی آئٹم ہے اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں، کسی صورت ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نہیں بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں