وزیرخارجہ جواد ظریف

سابق وزیرخارجہ جواد ظریف ایرانی عبوری کونسل کے سربراہ مقرر

تہران (نمائندہ خصوصی)ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے پہلا باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کے مشیر اور سابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو چودھویں حکومت کے عبوری مرحلے کے لیے رہنما کونسل کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد جواد ظریف نے مذکورہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر لکھا کہ ہائے دوستو، براہ کرم حکومت کے ارکان کی تقرری کے بارے میں افواہوں اور خبروں پر توجہ مت دیں۔عبوری دور کے لیے سٹیئرنگ کونسل وزرا کو نامزد کرے گی اور منتخب صدر کو حکومت کے سینئر اراکین کے انتخاب کے لیے مشورے فراہم کرے گی جسے وہ اعتماد حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں