اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ اور تنظیم کی اصلاحات کے ایجنڈے کے لئے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم آفس کسے جارری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی اوآ کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں خسرو نوزیری نے وزیراعظم کو ای سی او کے اقدامات اور اپنی تعیناتی کے دوران ای سی او کو بحال کرنے کے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ای سی او کو علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دینے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خسرو نوزیری پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے فارغ التحصیل تھے جو کہ پاکستان لئے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ای سی او اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او ویژن 2025 کے اہم دستاویز پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سرپرستی میں اسلام آباد میں 2017 میں دستخط کئے گئے تھے جو ای سے او کے لیے ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ ای سی او کے آئندہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان، پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ رہے۔خسرو نوزیری نے ای سی او کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا