اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے قوانین نہیں تھے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک بھی کیا جاتا ہے، اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے پاس وہ سہولتیں موجود ہونی چاہئیں جس پر صحیح طور پر تحقیقات کی جائیں، حکومت کا فرض بنتا ہے وہ تمام تکنیکی چیزیں اداروں کو مہیا کرے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین پوری دنیا میں استعمال ہوتے ہیں، قوانین پر پاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گے تو کنٹرول کیسے ہو گا۔عوام پر بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے متعلق سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا ملک میں ٹیکس جی ڈی پی کی شرح خطرناک حد تک کم ہے جبکہ دنیا بھر میں ٹیکس دیکر ہی ملک چلتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل بھی کیا جاتا ہے، ریگولیٹ کے قوانین ہونے چاہئیں۔ قوانین پر پاکستان میں کیوں عمل نہیں ہوتا، قوانین نہیں ہوں گے تو کنٹرول کیسے ہوگا۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس جی ڈی پی کی شرح خطرناک حد تک کم ہے، دنیا بھر میں ٹیکس دے کر ہی ملک چلتے ہیں۔