ممبئی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کی اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت نے کہاہے کہ ہماچل پردیش میں فن کی مختلف شکلیں ہیں جو معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں،ہماچل پردیش کی مقامی تعمیراتی تکنیک جسے کاٹھ-کونی کہا جاتا ہے، معدوم ہورہی ہے۔کی عام انتخابات میں کامیابی عدالت میں چیلنج ہونے کے باعث اداکارہ ان دنوں شہہ سرخیوں میں ہیں، تاہم اسی دوران انہوں نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے پالیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ارکان پالیمنٹ سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کو معدوم ہوتی ہماچل کی قبائلی موسیقی اور لوک فن کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ مندی میں، فن کی مختلف شکلیں ہیں جو معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں، ہماچل پردیش کی مقامی تعمیراتی تکنیک جسے کاٹھ-کونی کہا جاتا ہے، معدوم ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کاٹھ-کونی کی تکنیک سے بھیڑوں کی کھال سے مختلف قسم کے کپڑے جیسے کہ جیکٹ، ٹوپیاں، شالیں، سویٹر وغیرہ بنائی جاتی ہیں جو بیرون ممالک میں قیمتی سمجھے جاتے ہیں،ہمیں اسے فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ مجھے پارلیمنٹ میں مندی (ہماچل پردیش)کے بارے میں بات کرنے کا پہلا موقع ملا۔