وزیراعظم

آپ نے تو ارشد ندیم کو جم تک فراہم نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقید

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کامیابی کا کریڈٹ لینے پر وزیراعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔اداکارہ و ماڈل کرن ملک نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ارشد ندیم کو موقع دیا؟، نہیں جناب!انہوں نے ساری جدوجہد اپنی مدد آپ کے تحت کی ہے، آپ نے تو ارشد ندیم کو ٹریننگ کیلئے جم تک کی سہولیات فراہم نہیں کیں۔

کرن ملک نے وزیراعظم کے مشیر رانا مشہود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ارشد ندیم کو عزت دیں کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں