لاہور(نمائندہ خصوصی) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ جو لوگ رب کی رضا اور خوشنودی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیتے ہیں ان کا نام قیامت تک زندہ و جاوید رہتا ہے، اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کے لئے جینے والے لوگ دکھی انسانیت کے لئے نعمت سے کم نہیں ۔
ایک انٹر ویو میں عبد الستار ایدھی ،ڈاکٹر روتھ فائو اور ان جیسی کئی شخصیات نے اپنی ساری زندگی غریبوں کے لئے وقف کی اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان ہی نہیں دنیا بھی انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ خدا کی ذات نے جسے جتنے بھی وسائل سے نوازا ہو اسے چاہیے کہ وہ مستحق لوگوں کی مدد کرے ۔