چیئرمین سینیٹ

اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار لائق تحسین ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار لائق تحسین ہے،پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کر تا ہے،پارلیمان میں بھی اقلیتی برادری مناسب نمائندگی رکھتی ہے ، قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بین المذاھب ہم آہنگی ہے زریعے ملک میں امن و استحکام ، اتحاد اور پر امن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کو خصوصی اہمیت دی،قومی ثقافتی تنوع میں اقلیتی برادری گلدستے میں سجائے گئے پھولوں کی مانند ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا پارلیمان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، انھیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موثر قانون سازی کی ہے ، اقلیتی برادری کو حقوق کی فراہمی کے لیے ایوان بالا نے موثر قانون سازی عمل میں لائی ہے قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں