سرفرازبگٹی

بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے،سرفرازبگٹی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے،

آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ، بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقلیتوں کا قومی تعمیر و ترقی میں نمایاں میں کردار ہے۔ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں