پیرس اولمپکس

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب ، پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا ذکر گونجتا رہا

پیرس(نمائندہ خصوصی)پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی پاکستانی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا،اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے،

مارچ پاسٹ کیا اور اختتامی تقریب میں دستوں کا مارچ پاسٹ کیا گیا جب کہ پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے کی،تقریب میں کمنٹیٹرز نے پاکستانی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا ،اس کے بعد اختتامی تقریب میں سیکڑوں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس دوران شائقین کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹس بھی خوب محظوظ ہوئے،تقریب میں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے اسٹیڈیم کی چھت سے منفرد انٹری دی اور اولمپکس فیلگ کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں