چلی

چلی نے بھی اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا

دی ہیگ /سان تیاگو(نمائندہ خصوصی )چلی نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست دائر کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دی ہیگ میں عدالت کا کہنا تھاکہ چلی نے اسرائیل کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)میں باضابطہ درخواست دائر کی ہے۔جنوبی افریقہ نے دسمبر میں اپنا مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسرائیل غزہ پر اپنے فوجی حملے میں نسل کشی کر رہا ہے۔

نکاراگوا، کولمبیا، میکسیکو، لیبیا، فلسطین اور اسپین نے کارروائی میں حصہ لینے کے لیے باضابطہ درخواستیں دائر کی ہیں اور وہ اس مقدمے میں شامل ہونے کے لیے آئی سی جے کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔چلی ان ممالک کے گروپ میں شامل تھا جس نے اس مقدمے میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی قدم اٹھایا تھا لیکن اس کی مداخلت کے اعلانات ابھی تک درج نہیں کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں