سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ خلیجی ریاستوں اور امریکہ کے درمیان وزارتی اجلاس میں شریک

نیویارک(نمائندہ خصوصی)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر خلیج تعاون کونسل اور امریکہ کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس نیویارک سٹی میں منعقد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں خلیج تعاون کونسل اور امریکہ کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں علاقائی مسائل خاص طور پر غزہ کی پٹی اور لبنان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں امریکہ میں خادم حرمین شریفین کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور متعدد بین الاقوامی امور کے لیے وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری اور پبلک ڈپلومیسی ایجنسی کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے شرکت کی۔ اس موقع پر خلیج عرب ریاستوں کے لیے خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے شعبہ کے ڈائریکٹر انس الوسیدی بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں