مسرت جمشید چیمہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں ،نواز شریف کا نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ملکی سیاست میں بھی کوئی کردار باقی نہیں رہا ، پنجاب حکومت وہ منصوبے شروع کر رہی ہے جس کا براہ راست عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ماضی سے باہر نہیں نکل سکے ، یہ طے کر چکے تھے کہ ہم نورا کشتی لڑتے رہیں گے اور اقتدار کی باریاں لیتے رہیں گے لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ان کے سارے منصوبے پر پانی پھیر دیا اور آج دونوں جماعتوں کو اپنی سیاسی بقاء کے خطرات لا حق ہو چکے ہیں

پی ٹی آئی کے خوف کی وجہ سے آج دونوں جماعتیں اکٹھی ہیں اور اپنے مفادات کے لئے آئین سے کھلواڑ کرنے سے بھی دریغ نہیں کر رہیں۔ انہوںنے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ دونوں جماعتوں نے عوام کیلئے تو کبھی اتنی عجلت میں پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں کی جتنی اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور حقیقی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں